مکرمی ! پاکستان اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ لیکن اس صورتحال میں گزشتہ روز ایک اچھی پیشرفت سامنے آئی۔ عمران خان اور میاں نواز شریف دونوں کی دہشت گردی سے نبرد آزما ہونے کیلئے باہمی رضامند ی سے امید نظر آتی ہے کہ یہ مسئلہ حل ہونے والا ہے۔ اس کے علاوہ پی پی پی سے بلاول بھٹو نے وزیراعظم کے ساتھ تھرکے قحط زدہ علاقے کا دورہ کیا۔ اے این پی اور پی ایم ایل کیو کی طرف بھی مثبت پیشرفت ملکی مسائل کے حل میں اہم قدم ثابت ہو گی۔ موجودہ حکومت کی تمام سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لےکر مسائل حل کرنے کی پالیسی یقینابار آور ثابت ہو گی۔ یہ اتحاد ملک دشمن عناصر کے خلاف کاری ضرب ثابت ہو گا۔ اُمید کی جاتی ہے کہ اس طرح کی مدبرانہ سوچ ملک کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ (محمد جمیل)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024