مکرمی! میں ایک غریب بے آسرا اور بے سہارا اور کم وسیلہ خاتون ہوں۔ میرا کوئی معقول ذریعہ معاش نہیں ہے۔ میرا خاوند بےروزگار ہے۔ ہم سفید پوشی کی وجہ سے بہت مجبور ہیں۔ ہم نے اپنی دو بچیوں کی شادی کرنی ہیں لیکن ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ ہم اُنکی شادی کر سکیں۔ مہنگائی کی وجہ سے بچیوں کی پرورش کرنا اور اُن کی شادی کرنا نہایت مشکل کام ہے۔ مورخہ 10 اپریل 2014ءکو اُن کی شادی قرار پائی ہے۔ رضائے الٰہی اور آقائے دوجہاں کی خوشنودی کیلئے صاحب ثروت حضرات اور عاشقان رسول سے بھرپور تعاون کی اپیل۔ تاکہ میں اپنی بچیوں کو احسن طریقہ سے رخصت کر سکوں۔(صغراں بیگم زوجہ محمد افضل محلہ مظفر کالونی گلی نمبر 2 چک نمبر5/1 اوکاڑہ)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024