یوم پاکستان پر پیرس ‘ کویت میں تقا ریب
پیرس+کوےت سٹی (صاحبزادہ عتیق+عبدالشکور ابی حسن) فرانس میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کی تقریب ہوئی۔ پاکستان کی کثیر تعداد سمیت مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔ سفیر غالب اقبال نے پاکستانیوں سے کہا کہ آپ پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں، قوانین کا احترام کریں۔ پاکستانی سفارتخانہ کوےت میں سفیر پاکستان افتخار عزیزعباسی نے یوم پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے دوران پاکستان کا ہلالی پرچم سفارت خانہ کی عمارت پر لہرایا۔