واشنگٹن/ کابل (نیٹ نیوز + اے ایف پی) افغانستان میں 17 شہریوں کو قتل کرنے والے امریکی فوجی رابرٹ بیلز پر کیناس کے فوجی اڈے پر قائم فوجی عدالت میں گذشتہ روز فرد جرم عائد کر دی گئی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ رابرٹ بیلز پر قتل‘ اقدام قتل اور فرائض میں غفلت کے 17 الزامات لگائے گئے۔ بی بی سی کے مطابق پینٹاگان کا کہنا ہے کہ اگر بیلز مجرم پایا گیا تو اسے سزائے موت بھی ہو سکتی ہے۔ ادھر افغان طالبان نے کہا ہے کہ انہیں 17 شہریوں کے قتل میں ملوث امریکی فوجی کے خلاف امریکہ میں ٹرائل پر اعتماد نہیں ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نامعلوم مقام سے فون پر بتایا کہ ہم افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں سے قتل عام کا بدلہ لیں گے۔ دوسری طرف قتل ہونےوالوں کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ رابرٹ بیلز پر امریکہ کی بجائے افغانستان میں مقدمہ چلایا جائے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024