مکرمی! ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم ہر شعبہ زندگی میں زوال پذیری کی طرف رواں دواں ہیں۔ جس شعبہ زندگی پر بھی قلم اٹھائیں روشنائی مدہم پڑجاتی ہے۔ اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور پی سی بی، سلیکشن کمیٹی پر رائے زنی جاری تھی کہ 300 انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے پاکستانی کپتان شاہد افریدی کو دنیا بھر میں ٹی وی سکرینوں پر بال کو اس طرح کھاتے ہوئے دکھایا گیا کہ شاید کوئی بچہ لیموں چوس رہا ہے۔ اخلاقی گراوٹ کی یہ انتہا کیوں؟ جب بھی کسی شبعہ زندگی میں آنے والی نرسری کی تربیت میرٹ اور اخلاقی اصولوں پر نہ کی جائے گی تو پھر رزلٹ یہی آتا ہے کہ کوئی بوس و کنار کرتے ہوئے البم کی زینت بنتا ہے اور کوئی گاجر مولی کی طرح بال کو چباتا ہوا پوری قوم کو شرمندہ کر رہا ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا شعبہ تحریر و تقریر امسال بہت بہتر نتائج کا حامل رہا لیکن کھیل میں کچھ تشنگی رہی، سب سے بڑی کمی ان کھیلوں میں آج کے اہم ایونٹ کرکٹ کو شامل نہ کرنا ہے۔ پچھلے سال سکول سطح پر ڈویژن کے بعد صوبائی لیول پر مقابلے نہ ہوئے۔ ان دنوں سب سے زیادہ کھیلے جانے والی کھیل کرکٹ کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کرکٹ کو شامل کیا جائے۔ (محمد یونس باہی گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی سکول میانوالی 0342-6879788)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38