پیرس (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیر اہتمام 23 مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس پیرس کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر شاہد فاروق لنگڑیال نے کی۔ تلاوت کلام پاک قاری فاروق احمد فاروقی نے کی۔ اس کے بعد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کیلئے اور ان تمام شہداءکیلئے جنہوں نے مادرِ وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر زاہد اقبال نائب صدر منیر احمد ملک اور نائب صدر ممتاز مہوٹہ نے کہا کہ 23 مارچ کو منٹوپارک میں پاس ہونے والی قرارداد نے جس طرح پاکستان کو قائم کرنے کی راہ ہموار کی تھی اسی طرح انشاءاللہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت صدر آصف زرداری کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کی منظوری کے بعد 1973ءکا آئین تمام ڈکٹیٹرز کی آلائشوں سے پاک ہو جائے گا۔ اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو صا حبہ کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ دریں اثناءپاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر کارکن اور ایڈہاک کمیٹی کے سابق چیئرمین چودھری فیاض کی رحلت پر انتہائی دکھ اور افسو کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت کی دعا کی گئی۔ آخر میں شاہد فاروق لنگڑیال نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ پیپلز پارٹی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں گے۔ اجلاس میں زاہد اقبال خاں منیر احمد ملک صوفی عابد ماسٹر مظفر، ملک مظہر اقبال رانا محمود اور دیگر کثیر تعداد میں عہدیداران اور کارکنوں نے شرکت کی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024