ڈی ایس پی عمران جمیل کو فوری رہا کر کے ڈاکو¶ں کو گرفتار کیا جائے: اوورسیز پاکستانیوں کا وزیر اعظم گیلانی سے مطالبہ
کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) آئی جی پنجاب کی خصوصی ہداےت پر،ڈی ایس پی عمران بابرجمیل ہار گیا۔ جس ملک کی پولیس ڈاکوﺅں کو رہا نہ کرنے والے اپنے ماتحت افسروں کو سزائیں دینے کیلئے نت نئے حربے استعمال کرے گی وہاں پر ڈاکوﺅں ،چوروں اور غنڈوں کا ہی راج ہو گا عوام جائیں تو کہاں جائیں؟۔اوورسیز پا کستانیز نے وزیر اعظم پا کستان یو سف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے فرض شناس معطل ڈی ایس پی عمران جمیل بابر کو فی الفور رہا کر کے بحال اور ڈاکوﺅں کو گرفتار کیا جائے۔