جنیوا (آئی اےن پی) میر واعظ عمر فاروق نے چین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات مےں مسئلہ کشمےر ،خطے کی صورتحال سمےت دےگر امور پر تبادلہ خےال کےا گےا۔ تفصےلات کے مطابق ےو اےن او ہومن رائٹس کے اجلاس کے موقع پرمیر واعظ نے چین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی جس کی سر براہی ڈائریکٹر فارن افیئر مسٹر ینگ گینگ کررہے تھے ۔ اس موقع پر مسٹر گینگ نے کہا ”چین چاہتا ہے کہ مسئلہ کشمیر جموں وکشمیر کے عوام کی مرضی اور خواہشات کے مطابق حل کیا جائے‘۔ انہوں نے کہا کہ ”ان کا ملک بھارتی حکومت اور پاکستان کے درمیان جلد سے جلد مذاکرات کے عمل کی بحالی کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ بیس برسوں میں یہ پہلا موقعہ ہے کہ چین کے ایک سرکاری وفد نے آزادی پسند قیادت کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیالات کیا۔ میر واعظ نے انہیں کشمیر میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات اور ابتر حالات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور انہیں یہاں کے سنگین حالات خاص طور پر بنیادی انسانی حقوق کی بے دریغ پامالیوں اور جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ نا روا سلوک کے افسوسناک واقعات سے بھی مطلع کیا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024