بیجنگ (جی این آئی + ریڈیو نیوز) واشنگٹن مےں پاکستان امریکہ سول ایٹمی معاہدے کے امکان پر چین نے ردعمل ظاہر کر دیا۔ چین نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ایٹمی تعاون پر کوئی اعتراض نہیں، امریکہ سے ایٹمی تعاون حاصل کرنا پاکستان کا حق ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ پرامن مقاصد کے لئے ایٹمی توانائی کا حصول ہر ملک کا حق ہے، ہر جوہری معاہدہ ایٹمی عدم پھیلاﺅ سے مشروط ہونا چاہئے۔ بیجنگ مےں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چن گینگ نے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کا پرامن استعمال ہر خود مختار ملک کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین یقین رکھتا ہے اور ایٹمی عدم پھیلاﺅ کے قوانین پر بھی عمل درآمد ہونا چاہئے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024