لاہور (سپورٹس رپورٹر) یوم پاکستان ٹونٹی 20 چیلنج ٹرافی پاکستان اے نے قومی ٹیم کو7 وکٹوں سے شکست دے کر جیت لی۔ فاتح ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار شاہ زیب نے ادا کیا انہوں نے بغیر آوٹ ہوئے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 23مارچ کے موقع پر قذافی سٹےڈےم لاہورمیں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان شاہدآفرےدی نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور ٹیم مقررہ20 اووروں میں6 وکٹوں کے نقصان پر151رنز بنا سکی۔ خالدلطیف41، سلمان بٹ38 ، فواد عالم17، عبدالرزاق16 اور عمر گل14رنزبناکرنماےاںبیٹسمین رہے۔ پاکستان اے کی جانب سے عبدالرحمن نے18رنزدے کر2،محمدآصف نے31،محمدسمیع نے23،ےاسرعرفات نے47اورمحمدحفیظ نے25رنزدے کراےک،اےک کھلاڑی کوآو¿ٹ کیا۔ پاکستان اے ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18اووروں میں3 وکٹوںکے نقصان پر پورا کرلیا۔ محمدحفیظ اورشاہ زےب حسن نے دوسری وکٹ کی شراکت میں90رنزبنائے۔ محمد حفیظ 55 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے شاہ زےب حسن 4 چھکوںکی مدد سے67رنزبنائے میچ کے بہترےن کھلاڑی قرارپائے عامر سجاد 3 رنزکے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے2 اور فوادعالم نے اےک کھلاڑی کوآو¿ٹ کیا۔ محمد حفیظ کو شاندار کارکردگی پر موٹر سائیکل انعام دیا گیا۔ واضح رہے اس سے قبل کھےلے جانیوالے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان اے نے انڈر19ٹیم کو33رنزسے شکست دی تھی۔ پاکستان اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے عمران فرحت کی شاندار سنچری کی بدولت 194 بنائے جواب میں انڈر 19 ٹیم چھ وکٹوں پر 161 رنز بنا سکی۔ 3 مارچ 2009ءکے واقعہ کے بعد پہلی مرتبہ قذافی سٹیڈیم شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد سے بھرا ہوا تھا۔ 15 ہزار سے زائد شائقین نے میچ سٹیڈیم میں دیکھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38