واشنگٹن (ندیم منظور سلہری سے) امریکہ میں عسکری خبروں کی کوریج کیلئے مخصوص ایک ویب سائٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ واشنگٹن میں وزارت دفاع کی ایک دستاویز میں پہلی بار اسرائیل کی نیوکلیئر صلاحیت کا اعتراف کیا گیا ہے۔ ملٹری انٹرنیٹ پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ\\\' اسرائیل کی نیوکلیئر صلاحیت کے حوالے سے ہمیشہ پردہ پوشی سے کام لیتا رہا ہے اور اس سلسلے میں امریکی انتظامیہ کے بیانات ہمیشہ اس انکار کی صورت میں سامنے آتے رہے اور تل ابیب کے پاس کوئی ایٹم بم نہیں۔ ملٹری پورٹل کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے گزشتہ سال ایک خفیہ رپورٹ تیار کی جسے حال ہی میں وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے صفحہ نمبر 37 پر اسرائیل کی ایٹمی صلاحیت کا اعتراف کیا گیا ہے۔ امریکی مسلح افواج نے اسرائیل کو پاکستان\\\' بھارت\\\' چین\\\' ایران\\\' شمالی کوریا جیسے ممالک کی صف میں شامل کیا ہے کہ جن کی نیوکلیئر صلاحیت روزبروز بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی ایٹمی صلاحیت کے بارے میں واضح اعتراف نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024