ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے

اسلام آباد:ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شماریات جاری کیے ہیں ۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح  ایک فیصد اضافے سے 28.05 فیصد ہو گئی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق بیس سے زائد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 15 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران گھی 20 روپے 78 پیسے مزید مہنگا ہو گیا جس کے بعد ملک میں گھی کی اوسط فی کلو قیمت 574 روپے 68 پیسے ہو گئی۔حالیہ ہفتے آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 24 روپے 89 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مٹن 14 روپے 73 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،جبکہ بیف 9 روپے 75 پیسے اوپر گیا۔دال چنا کی قیمت 16 روپے اضافے سے 214 روپے 40 پیسے فی کلو، دال مسور  10 روپے 32 پیسے مہنگی ہوکر  288 روپے 13 پیسے کلو ہو گئی۔دال ماش 12 روپے 77  پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی اور  اوسط قیمت 311 روپے 94 پیسے فی کلو ہو گئی ۔ دال مونگ کی قیمت میں 9 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ادارہ شماریات کی مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پیاز 4 روپے 9 پیسے فی کلو  بڑھا ۔

ای پیپر دی نیشن