
میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی سطح پر شہرت پانے والے آرٹسٹ مسعود کوہاری کے اہل خانہ نے بروز بدھ ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
مسعود کوہاری 1969 سے فرانس میں مقیم تھے ، انہوں نے 25 برس کی عمر سے مصوری کا آغاز کیا، ابتدا میں وہ آئل پینٹنگ کیا کرتے تھے بعد ازاں انہوں نے سیرامک سے بھی فن پارے تیار کیے۔ وہ پاکستان کی تاریخ میں سیرامک پر کام کرنے والے پہلے مصور تھے ، انہیں 50 کی دہائی میں شہرت حاصل ہوئی ۔ انہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور تین بچے چھوڑے ہیں ۔