پاکستان کرکٹ بورڈ کی تقریب ‘قومی کرکٹرز کی شرکت
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں قومی کرکٹرز کیلئے تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ سمیت پی سی بی گورننگ بورڈ کے ارکان بھی شریک تھے۔عشائیہ میں بابر اعظم، نسیم شاہ، امام الحق، ندا ڈار اور عالیہ ریاض سمیت کئی کرکٹرز نے شرکت کی۔اس کے علاوہ ثقلین مشتاق اور محمد یوسف بھی تقریب میں شریک ہوئے تاہم پی سی بی کی جانب سے اس تقریب کی باضابطہ طور پر تصاویر جاری نہیں کی گئی ہیں۔