چھٹا عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ ،
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) عثمان باسکٹ بال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور عیسیٰ لیبارٹریز کے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری "چھٹا عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2022?ئ " میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔پہلے میچ میں ممبا اسکواڈ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل میزبان عثمان باسکٹ بال کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 48کے مقابلے میں 68باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی،فاتح ممبا اسکواڈ کی جانب سے کینتھ جانسن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5تھری پوائنٹرز کی مدد سے 25،ذکریا علی 22اور سمیر احمد نے 18جبکہ رنر اپ عثمان کلب کی جانب سے عثمان خواجہ 14،حمزہ خواجہ 12اور فیروز احمد نے 10باسکٹ اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔کھیلے گئے دوسرے میچ میں نشتر باسکٹ بال کلب نے مد مقابل سول تائیگرز باسکٹ بال کلب کو 51کے مقابلے میں 74باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا،فاتح نشتر کلب کی جانب سے علی چن زیب نے 6تھری پوائنٹرز کی مدد سے 32،ایس ایم عباس 20اور حمزہ شیخ اور عبدالرحمن نے بالترتیب 16اور 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے دانیال مروت 18،اینڈ رے ٹرنر 14اور احسن اقبال نے 12باسکٹ اسکور کئے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طارق حسین،عامر شریف،اشرف یحییٰ،زین العابدین نے انجام دیئ جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز راج کمار لکھوانی،نعیم احمد،ممتاز احمد،عدنان صالحین اور عثمان شیخ تھے۔
چھٹا عیسیٰ لیب ٹرافی 1