ترقی کیلئے علم‘ کتاب اور سینئرز کا احترام پہلی سیڑھی‘ جسٹس سردار احمد نعیم
ملتان (نمائندہ نوائے وقت)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم کے اعزاز میں دی گئی چائے کی تقریب سے سینیئر جج مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی،مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وسیب کے لوگ نہ صرف ذہین ہیں بلکہ پیار اور محبت و عزت کرنے والے لوگ ہیں ملتان کا اپنا ایک مزاج،کلچر اور نیاز مندی ہے انہوں نے نو جوان وکلاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے لئے اللہ کی خوشنودی اور خوشنودی حاصل کرنے کے لئے بہترین ذریعہ نماز ہے کامیابی کے لئے علم،کتاب اور سینیئرز کا احترام پہلی سیڑھی ہے دنیا میں کامیابی پانے اور کسی منزل تک پہنچنے کے لئے خود کو طالب علم سمجھتے رہنا چاہئے تقریب میں آنے والے تمام ججز مہمانوں کو شیلڈز پیش کی گئیں۔
سردار احمد نعیم