شہری یوٹیلٹی سٹورز پر لائنوں میں گھنٹوں خوار، آٹا چینی گھی نایاب
کوٹ ادو،میاں چنوں (خبر نگار،نمائندنوائے وقت ) یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کو رش بڑھنے لگا،خواتین سمیت ضعیف العمر خواتین اور مرد خوار ہونے لگے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی نئی پالیسی کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر پہلے اپنی باری کے لیے صبح سٹور کھلنے سے پہلے لائن میں کھڑا ہونا پڑتا ہے جس پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر ر کھے کمپیوٹر پر قومی شناختی کارڈ کو میسج سینڈ کرکے چیک کیا جاتا ہے جس پر فوری میسج آنے پر سامان مل جاتا ہے نہیں تو کئی گھنٹے انتظار کرنے بعد بھی سامان نہیں ملتا ہے۔کوٹ ادو شہر سمیت کئی علاقوں میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعدادکم ہونے کی وجہ سے انتہائی رش رہتا ہے۔ شہریوںشہریوں غلام قاسم ،مہرمحمد اکرم،حبیب الرحمن،محمداکبر،ملک محمدرضوان ودیگرکا کہنا تھاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد کو بڑھایا جائے۔ میاں چنوں سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق میاں چنوں میں یوٹیلٹی سٹور کے عملے نے سٹور پر آنے والے گھی اورچینی ہوٹلوں پر فروخت کرنا شروع کردیا عام آدمی کو سٹور سے نہ گھی نہ ہی چینی مل رہی ہے جووہاں پر دن بھر دھوپ کھڑے رہتے ہیں مگر ان کو کم قیمت والا گھی دستیاب نہیں ہوتا اسی طرح چینی اور آٹا بھی نایاب ہوچکا ہے جبکہ بازار میں فاری انڈے بھی مارکیٹ ریٹ سے 20 روپے مہنگے فروخت ہورہے ۔
نایاب