انسانی جان بچانیوالی ادویہ کی قیمتوں میں30فیصد اضافہ ،مریض پریشان
میلسی ( تحصیل رپورٹر)انسانی جان بچانے والی ادویہ 20 سے 30فیصد مہنگی ہوگئیں،وفاقی اور صوبائی بجٹ کے بعد کئی ادویات کی قلت بھی پیدا ہو گئی ۔ حساس بیماریوں کا شکار مریضمیڈیکل سٹورز پر گڑ گڑ اتے نظر آتے ہیں مہنگائی کی وجہ سے اکثر مریض آدھی ادویات لے کر جاتے ہیں ۔قلت کہ وجہ سے متبادل ادویات پر انحصار پر مجبور ہیں بعض مجبور افراد سرکاری ہسپتال میں مہنگی ادویات کی عدم فراہمی کی بنا پر میڈیکل سٹورز سے خریدنے پر مجبور ہیں۔ صحت کارڈ پرعلاج کی پابندی کی بنا پر مریضوں کے لواحقین کے حالات دن بدن گھمبیر ہوتے جارہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کا ادویات کا بجٹ بڑھانے اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے ۔
ادویہ