پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، سائیکل کا دور لوٹ آیا
ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر،جنرل رپورٹر،سپیشل رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، سائیکل کا دور لوٹ آیا تفصیل کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی روز بروز بڑھتی قیمتوں کے باعث سائیکل بائیک ایک مرتبہ پھر میدان میں آ چکی ہے شہریوں نے اپنے گھروں میں کھڑی پرانی سائیکلوں کو نکال کرٹھیک کروانے کے لیے سائیکل ورکرز کی دکانوں پر پہنچا دیا ہے جس کے باعث ٹبہ سلطان پور شہر میں واقع دکانیں کئی سالوں بعد دوبارہ آ باد ہوگئی ہیں اور دوسری جانب شہریوں نے نئی اور پرانی سائیکلیں خریدنا شروع کردی ہیں اور سائیکل پر سفرکرنا شروع کر دیاہے شہرکی آ مدورفت میں زیادہ شہری سائیکل پردیکھے جارہے ہیں شہریوں کے مطابق سائیکل کی بڑھتی ڈیمانڈ کے پیش نظر سائیکل مزید مہنگا ہونے کا اندیشہ ہے۔
سائیکل کا دور