مختلف واقعات میں دو بچیوں سمیت چار افراد اغواء ، مقدمات درج
بورے والا،کوٹ ادو،گگو منڈی( نمائندہ نوائے وقت،تحصیل رپورٹر،نامہ نگار،خبر نگار )مختلف واقعات میں دو بچیوں سمیت چار افراد اغواء ،مقدمات درج تفصیل کے مطابق بورے والا شہر میں بچوں کے اغواء اور پر اسرار گمشدگی کے واقعات میں ہو شربا اضا فہ ہو نے لگا 140ای بی کے رہائشی 16سالہ اسامہ مشتاق کو پی آ ئی لنک کے قریب سے اغواء کیا گیا اور تاحال پو لیس نے اسامہ کی بازیابی کے لیے مقدمہ بھی درج نہ کیا دوسرا واقعہ سی بلاک میں پیش آ یا جہاں پر مقامی ڈاکٹر اسد کے گھر میں بطور ملازمہ کا م کرنے والی 11سالہ شاہین پر اسرار طور پر لا پتہ ہو گئی جس پر بچی کے والد نے پو لیس سے مدد طلب کر لی اور بچی کی گمشدگی میں ڈاکٹر کے ملوث ہو نے کا شبہ ظاہر کیا واضح رہے کہ چار روز قبل زیادتی کے بعد قتل ہونے والی12سالہ ما فیہ شہزادی کے ملزمان بھی تاحال گرفتار نہ ہوسکے ۔کوٹ ادوسے خبر نگارکے مطابق کوٹ ادو کے نواحی قصبہ دائرہ دین پناہ محلہ شیخاں والہ کے شیخ اعجاز احمد مرحوم کی 12سالہ بیٹی نور فاطمہ رشتہ دار شیخ صفدر کے گھر قرآن پاک پڑھنے جا رہی تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار اغوا کر کے لے گئے اور بچی کا کوئی سراغ نہ ملا پولیس دائرہ دین پناہ نے مغویہ نور فاطمہ کے ماموں نوید اقبال کی مدعیت میںمقدمہ درج کر لیا ۔گگو منڈی سے نامہ نگارکے مطابق نواحی گائوں 249۔ای بی کا رہائشی تیس سالہ سبزی فروش وحید خان اپنی دکان کے لیے سبزی خریدنے کے لیے بورے والا گیا تو نا معلوم افراد اسے مبینہ طور پر اغوا کر کے لے گئے مقامی پولیس نے مغوی کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
اغواء