ضمنی انتخابات،پروفیسر شفیع اور ابراہیم سندیلہ کو تحریک لبیک کا ٹکٹ جاری
مظفرگڑھ، علی پور (نامہ نگاروں سے ، نمائندہ خصوصی) تحر یک لبیک پاکستان کی جانب سے ضلع مظفر گڑھ کے صوبائی حلقہ جات پی پی 273 اور 272 کے لیے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں پروفیسر محمد شفیع خان اور ملک محمد ابراھیم سندیلہ کو ضمنی انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں دونوں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کی تقریب گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ ٹی ایل پی میں ضلعی امیر سردار شعیب قندرانی کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں ناظم الیکشن سیل ملک محبوب غازی کھر اور ضلعی ناظم اعلیٰ علامہ خلیل رضوی بھی موجود تھے ضلعی صدر سردار شعیب قندرانی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کا مقصد دین کو تخت پر لانا ہے موجودہ ملکی حالات کو بہتر بنانے کا حل صرف نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے امیدوار میدان میں اتار دیئے ہیں قوم کو چاہیے کہ وہ اپنے موجودہ مہنگائی لاقانونیت اور ظلم پر مبنی حالات سے چھٹکارے کے لیے تحریک لبیک پاکستان کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔
تحریک لبیک