ضمنی الیکشن‘ مظفرگڑھ اور لودھراں کے تین صوبائی حلقوں سے15امیدواروں نے کاغذات واپس لے لئے
مظفرگڑھ‘ لودھراں (نامہ نگار‘ خبر نگار) مظفرگڑھ اور لودھراں کے تین صوبائی حلقوں سے مجموعی طور پر 15امیدواروں نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔تفصیلات کیمطابق پی پی272سے مجموعی طور پر 5امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ، کاغذات نامزدگی واپس لینے والوں میں تحریک انصاف کے ناراض ممبر قومی اسمبلی باسط سلطان بخاری بھی شامل ہیں،انکی اہلیہ زہرہ باسط بخاری اور بھائی ہارون سلطان بخاری ایکدوسرے کے مدمقابل رہنے کا امکان ہے،کاغذات نامزدگی واپس لینے والے دیگر امیدواروں میں سید رحم علی بخاری،شہزاد فرقان،داؤد خان جتوئی اور عبداللہ فہد شامل ہیں۔پی پی273سے 7امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے،کاغذات نامزدگی واپس لینے والوں میں پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر عبدالعزیز کھلنگ ،سردار عاشق خان گوپانگ،محمد ارشاد خان،جمیل احمد،سید امتیاز حسین،ملک محمد عامر اور شبیر احمد شامل ہیں۔ حلقہ پی پی 228 لودھراں کے تین امیدوار احمد خان عرف احمد بخش ولد کالوخان ,شاہنواز ولد اللہ وسایا, سید راشد علی شاہ ولد سید اکبر علی شاہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔
کاغذات واپس