پی پی 288 کے ضمنی انتخابات، عمران خان 5 ، مریم نواز 8 جولائی کو ڈیرہ آئیں گی
جام پور ( نامہ نگار ) حلقہ پی پی 288 سے پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ہونیوالے اپم پی اے سردار محسن عطا کھوسہ کی نشست پر ضمنی انتخابات 17 جولائی کوہونگے اس حلقے میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی رابطہ عوام مہم عروج پر ہے۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ کے بیٹے مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالقادر کھوسہ کیلئے مریم نواز شریف 8 جولائی کو جبکہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان 5 جولائی کو جلسہ سے خطاب کیلئے حلقہ میں آررہے ہیں۔
پی پی 288