بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر لوٹ مار کرنیوالا نوسرباز گرفتار
شہرسلطان(خبر نگار)شہرسلطان کے نواحی علاقہ بستی میں بشیر نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا آفیسر بن کو سادہ لوح عورتوں سے نام کے اندراج کرنے میں فی عورت ایک ہزار روپے وصول کر رہاتھا تو ڈاکٹر زرینہ نعیم خان نے اپنے ورکروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی ڈاکٹر زرینہ نعیم خان نے پولیس طور پر پولیس شہرسلطان کو اطلاع دی تو پولیس شہرسلطان موقع پر ہی پہنچ گئی نوسرباز اور فراڈی بشیر کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے نقدی رقوم لیپ ٹاپ، موبائل فون، سینکڑوں خواتین کے شناختی کارڈاور دیگر جعلی سروس کارڈ بھی برآمدکرلیئے ہیں اور نوسرباز بشیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
نوسرباز گرفتار