نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ نعش برآمد،پو سٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل
ملتان،بند بوسن(نمائندہ خصوصی خبرنگار ) نامعلوم خاتون کی لاش برآمد، تفصیل کے مطابق بستی شریاں والہ کے قریب 30 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد و اقعہ کی اطلاع پر تھانہ الپہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کو کسی اونچی جگہ سے کپڑے میں باندھ کر پھینکا گیا ہے اور اونچائی سے پھینکنے سے قبل تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔ ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس تھانہ الپہ واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
نعش برآمد