پولیس کارروائیاں ،ڈیڑھ کلو سے زائدچرس ،170لٹرشراب برآمد،24ملزمان گرفتار
مظفر گڑھ،خان گڑھ (نمائندہ نواے وقت،نمائندہ خصوصی) پولیس کارروائیاں ،ڈیڑھ کلو سے زائدچرس ،170لٹرشراب برآمد،24ملزمان گرفتار تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ پولیس نے منشیات فروشو ں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور 170 لٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔ دیگر کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ رکھنے پر 10 ملزمان اور 14 اشتہاریوں کو گرفتار کر کے تمام ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا۔اس موقع پر ترجمان پولیس مظفر گڑھ شہبازظفر کا کہنا تھا کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
گرفتار