قائم مقام آر پی او بورے والا کی ’’شہزادی‘‘ کے گھر پہنچ گئے
وہاڑی‘ بورے والا(کرائم رپورٹر‘ نامہ نگار) قائم مقام آر پی او ملتان چودھری محمد سلیم نے نواحی آبادی اقبالنگر کے رہائشی غریب محنت کش کی 12 سالہ بیٹی شہزادی کے اغوا اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے افسوس ناک واقعہ پر انکے گھر اور محلے کا اچانک دورہ کیا ڈی پی او وہاڑی رانا شاہد شاہد پرویز اور ڈی ایس پی انوسٹی گیشن میاں عبدالروف بھی انکے ہمراہ تھے آر پی او چوہدری محمد سلیم نے مقتولہ بچی کے والدین سے ملاقات کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ پولیس کے لئے چیلنج ہے جس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پولیس کی ذمہ داری ہے بچی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا معاشرے کے ایسے ناسور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انھوں نے کہا کہ بہت جلد ملزمان سلاخوں کے پیچھے ہونگے ایسے واقعات معاشرے پر بدنما داغ ہیں جنکی روک تھام کے لئے پولیس اور تمام سیکورٹی اداروں کے علاوہ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
قائم مقام آر پی او