اوقات کار کی خلاف ورزی، 14ریسٹورنٹ و ہوٹل سیل، 15 سٹورز کو جرمانے
ملتان،جہانیاں،میاں چنوں( نمائندہ نوائے وقت،نامہ نگار) اوقات کار کی خلاف ورزی، 14ریسٹورنٹ و ہوٹل سیل، 15 سٹورز کو جرمانے ۔ ملتان سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق حکومت کی ہدایت پر ضلع بھر کے بازاروں میں اوقات کار کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنرز نے رات گئے چھاپے مارے اور اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے 14 ریسٹورنٹ و ہوٹل سیل کردیے جبکہ رات ساڑھے 9 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر 15 سٹورز کو بھی جرمانے عائد کئے گئے۔ جہانیاں سے نامہ نگار کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر جہانیاں احمد ندیم ہاشمی نے کہا کہ توانائی کی بچت وقت کی ضرورت ہے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ جن دکانداروں نے قانون کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں جرمانوں کے ساتھ ان کی دکانیں سیل کر دی جائے ہفتے کے روز آپ فل ڈے کاروبار کر سکتے ہیں۔میاں چنوں سے نمائندہ نو ائے وقت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے اپیل ہے دکاندار انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ بجلی بچائو مہم میں شہری مکمل تعاون کریں۔
جرمانے