طالبات کو ہراساں کرنے کے مقدمہ میں ملوث طالبعلم کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے مقدمہ میں ملوث طالب علم ابوبکر کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام پر کلرک اور طالب علم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مدعیہ کی جانب سے کونسل محمد ارسلان خان نے دلائل پیش کیے۔یاد رہے کہ ایف آئی اے کو مختلف طالبات کی طرف سے بلیک میل کیے جانے کی شکایات موصول ہوئیں تھیں۔
خارج