موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹرالی کے نیچے آکر چل بسا
دنیاپور (نامہ نگار ) موٹر سائیکل سوار 17 سالہ نوجوان ٹرالی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا تفصیل کے مطابق اڈا سرانوالی کا رہاشی 17 سالہ نوجوان عبدل گزشتہ روز دوکوٹہ روڈ پر اڈا دربارسلطان ایوب کے قریب اینٹوں سے بھری ٹرالی کے پاس سے گزرتے ہوئے بارش کے پانی کی وجہ سے پھسل کر ٹریکٹرٹرالی سے جا ٹکرایا اورموقع پر ہی ہلاک ہوگیا ریسکیو ٹیم نے متوفی کی نعش کو ہسپتال پہنچایا ۔
چل بسا