ملتان روڈ کی تعمیر کیلئے ذاتی کوششوں سے گرانٹ جاری کرائی: سعید منیس
میلسی (تحصیل رپورٹر )سابق سپیکر پنجاب اسمبلی اور سابق ایم این اے مسلم لیگ ن سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ میلسی کے شہریوں کی مشکلات کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے اس لیے ملتان روڈ کی تعمیر کے رکے ہوئے کام کے لئے ذاتی کوشش سے اعلیٰ مسلم لیگی قیادت سے مل کر گرانٹ جاری کرائی ہے اور شہریوں کی خواہش کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسے پل ڈھمکی کی بجائے ریلوے کراسنگ سائیڈ سے شروع کرایا گیا ہے اور اس کی مانیٹرنگ پر متعین افسران کو واضح کردیا گیا ہے کہ سڑک کی تعمیر میں مطلوبہ مٹیریل ہی استعمال کیا جائے اس پرکوئی "کمپرو مائز " نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے ملتان روڈ کے رکے ہوئے کام کے آغاز کے موقع پر اپنے کارکنوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کام کا افتتاح کارکنوں سے کرایا ہے کیونکہ کارکن کسی بھی سیاسی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں جو پارٹی منشور کو گھر گھر پہنچاتے اور اسے مقبولیت دلاتے ہیں۔ سڑک کی تعمیر کی افتتاحی تقریب میں ملک خالد رسول۔چوہدری ثاقب گجر۔ارشاد مغل۔چوہدری جعفر حسین ،اکمل خان منیس۔اے ڈی پرنس۔ زیشان لو۔لی۔چوہدری شاہد غفور صدر مرکزی انجمن تاجران میلسی شیخ محمد سلیم۔ملک محمد حنیف ،راؤ ریاض حسین ضیا۔شیخ اعجاز بیدی ،مرثر شہزاد،اور دیگر کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سعید منیس