
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر عوام کو بہتر زندگی کے لئئے سہولیات مہیا نہیں دے سکتے تو ترقی بے معنی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ گوادر کے متعلق بات کی ہے۔
Leaving for Gwadar today. Will review progress on the ongoing development work. Will also oversee the signing of MoU with Indus Hospital for construction of a world-class hospital. Development is meaningless if it does not translate into uplift of local people's lives.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 24, 2022
انہوں نے بتایا ہے کہ آج وہ گوادر کا ایک روزہ دورہ کرنے جارہے ہیں جہاں امن و مان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دورہ گوادر کے دوران وہ گوادر میں ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم کا ایک ماہ کی قلیل مدت کے دوران گوادر کا یہ دوسرا دورہ ہے جس دوران وہ گوادر میں مقامی ماہی گیروں سے ملاقات کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم گوادر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرینگے جس میں گوادر کی بندرگاہ، علاقے کی ترقی، ترقیاتی منصوبوں جائزہ لیا جائے گا۔
اسکے علاوہ گوادر کے مسائل کے حل کے حوالے سے وزیراعظم وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیرِ اعظم انڈس اسپتال اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مابین عالمی معیار کے اسپتال کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی سرپرستی بھی کریں گے۔
علاوہ ازیں وزیرِ اعظم کو گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں بشمول گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ، پاور پراجیکٹس، انفراسٹرکچر سمیت امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء، وزیراعلیٰ بلوچستان اور اراکین پارلیمنٹ بھی ہونگے۔