ڈسڑکٹ ہسپتال وہاڑی کی ایمر جنسی میں مریضہ جاں بحق،ڈاکٹرز پر غفلت کا الزام
وہاڑی(نامہ نگار)ڈسڑکٹ ہسپتال کی ایمر جنسی میںمریضہ جاں بحق،ڈاکٹرز پر غفلت کا الزام تفصیل کے مطابق گذشتہ رات چک نمبر 67 پندرہ ایل کی رہائشی خاتون رابعہ زوجہ شعبان کوانتہائی ایمر جنسی کی حالت میںڈسڑکٹ ہسپتال لایا گیا لیکن موقع پر کوئی بھی سینئرڈاکٹر موجود نہ تھا صرف ایک ہاؤس جاب ڈاکٹر موجود تھی جو کہ مریضہ کی بیماری اور اس کے علاج بارے سمجھ نہ سکی جس پر ایمرجنسی سٹاف بار بار ایم ایس اور ایچ آر آفیسر رمیز کو سینئر ڈاکٹربھجوانے کا کہتے رہے اس کے باوجود کوئی ڈاکٹر نہ آیا ساری رات خاتون تڑپتی رہی بالاآخر زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی جس پر ورثاء نے احتجاج کیا۔ اس سلسلے میں ایم ایس ڈاکٹر اقبال شاہد نے بتایا کہ انکوائری کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
مریضہ جاں بحق