کراچی ضمنی الیکشن کے دوران فائرنگ پی ایس پی نے عدالت سے رجوع کرلیا
کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی کے حلقے این اے 240 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران ہونے والی ہنگامی آرائی کے معاملے پر پی ایس پی نے پولیس کارروائیوں کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے عدالت نے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ، چیف سیکرٹری، ڈی آئی جیز اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے ۔عدالت نے 7 جولائی کو متعلقہ ایس ایچ، الیکشن کمیشن اور دیگر سے رپورٹ طلب کرلی، فائرنگ کے نتیجے میں پی ایس پی کا ایک کارکن جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد پولیس نے شہر بھر میں پی ایس پی کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔
پی ایس پی عدالت