بدین‘ زائرین کی بس الٹ گئی ،خواتین سمیت 17افراد زخمی
بدین(این این آئی)کراچی سے آنے والے زائرین سے بھری سوزوکی پک اپ ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی بچوں اور عورتوں سمیت ایک ہی خاندان کے 17 افراد زخمی 3 کو تشویشناک حالت میں بدین انڈس اسپتال منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے بدین درگاہ شاہ قادری زیارت کے لیئے آنے والے زائرین کی گاڑی سوزوکی پک اپ اچانک ٹائر برسٹ ہونے کے باعث ترائی کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 بچوں اور 4 خواتین سمیت 17 افراد شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوںمیںعرس پہنور سجاد پہنور محمدشیرعلی رمضان افسانہ آرزو اور فرزانہ سمیت دیگر شامل ہیں ۔زخمیوں کو مقامی افراد نے گولارچی ہسپتال منتقل کیا جہاں تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 3 زخمیوں کو حالت تشویشناک ہونے کے باعث فوری طور پر انڈس اسپتال بدین روانہ کردیا گیا ہے۔
زائرین بس