سندھ میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق درخواست پر سماعت آج ، فیصلہ متوقع
کراچی (نیوز رپورٹر)سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں کی درخواستوں پرسماعت جمعہ تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے متعلق سیاسی جماعتوں کی درخواستوں کی سماعت میں الیکشن کمیشن کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جبکہ بیرسٹرفروغ اے نسیم نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس کی نقل فراہم کردی جائے، ابھی جواب دے دیں گے۔سلیکٹ کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی تمام جماعتیں شامل شامل ہیں۔فروغ نسیم نے دلائل میں کہا کہ حکومت سندھ نے اعتراف کیا ہے کہ قانون میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ آرٹیکل 140Aکے مطابق لوکل گورنمنٹ ہونا چاہیے۔جسٹس جنید غفار نے کہا کہ سلیکٹ کمیٹی کی قانون سازی سے الیکشن کے انعقاد سے کیا تعلق ہے؟
سماعت آج ہوگی