چین روایتی چینی ادویات کے شعبے سے وابستہ افرادی قوت کو بہتر بنائے گا
بیجنگ(شِنہوا) چین متعدد محاذوں پر اپنے روایتی چینی ادویات کے شعبے (ٹی سی ایم) سے وابستہ افرادی قوت میں اضافے کے لیے کوششوں کو تیز کررہا ہے۔روایتی چینی طب کے قومی انتظامی ادارے، وزارت تعلیم، وزارت انسانی وسائل وسماجی تحفظ اور قومی صحت کمیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری دستاویز میں متعدد اقدامات تجویز کیے گئے ہیں جن میں ٹی سی ایم کی تعلیم کو بہتر بنانا، ٹی سی ایم اہلکاروں کو بہتر ادائیگی کے ساتھ ان کی کارکردگی بہتر بنانا شامل ہے۔ دستاویز میں مغربی میڈیسن میں مہارت رکھنے والے طبی عملے سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹی سی ایم کا مطالعہ کریں اور اپنے علم کو دونوں شعبوں میں مربوط بنائیں۔دستاویز کے مطابق 2025 تک، تمام شہری کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز اور دیہی ٹان شپ ہیلتھ کلینک کا اپنا ٹی سی ایم ڈویڑن اور عملہ ہوگا تاکہ عوام کو ٹی سی ایم خدمات تک آسان رسائی حاصل ہوسکے۔
چینی ادویات