جو بائیڈن کا کانگریس سے گیس پر وفاقی ٹیکس 90 دنوں کیلئے معطل کرنے کا مطالبہ
واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس سے گیس پر وفاقی ٹیکس 90 دن کیلئے معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ ایسے وقت میں آیا ہے کہ جب قومی سطح پر گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث امریکی شہری مایوسی کا شکار ہیں۔جوبائیڈن نیاییس ہنور ایگزیکٹو آفس بلڈنگ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ 18سینٹ گیس ٹیکس۔ وفاقی گیس ٹیکس کو 90 دن کیلئے معطل کر کے ہم گیس کی قیمت کو کم اور خاندانوں کو تھوڑا سا ریلیف فراہم کر سکتے ہیں۔جوبائیڈن نے کہا کہ میں کمپنیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس 18 سینٹ رعایت کا ہر پیسہ صارفین تک پہنچائیں۔ اب منافع خوری کا وقت نہیں ہے۔امریکی وفاقی حکومت نے صارفین کی جانب سے خریدی جانے والی گیس کے فی گیلن پر 18 سینٹ ٹیکس اور فی گیلن ڈیزل خریدنے پر 24 سینٹ ٹیکس عائد کر رکھا ہے۔ یہ ٹیکس 90 سال سے وصول کیا جا رہا ہے۔
وفاقی ٹیکس