کراچی میں5برس قبل استعمال کی گئی بجلی کے واجبات کا تنازعہ
کراچی (پی پی آئی)کراچی کے شہریوں کی جانب سے پانچ سال قبل استعمال کی گئی بجلی کے سلسلے میں واجب الادا 90ارب روپے کی رقم کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قاصر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 77 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی ہے۔نیپرا نے کہا تھا کہ اس نے ٹیرف کے تعین کا اپنا عمل مکمل کر لیا ہے اور اب یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ قانون کے تحت صارفین پر ٹیرف سرچارج لگا کر رقم وصول کرے یا اسے سبسڈی کے طور پر خود ادا کرے۔منظور کی گئی گرانٹس میں ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی (ٹی ڈی ایس) کے لیے کے الیکٹرک کو 37 ارب روپے اور 2002 کی پاور پالیسی کے تحت قائم کیے گئے 11 خود مختار پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو 96 ارب روپے کی ادائیگی بھی شامل ہے۔آئی پی پیز کے لیے منظور کی گئی رقم 2021 کے از سر نو مذاکرات کے تحت ہونے والے معاہدوں کے مطابق طے شدہ ادائیگیوں کی دوسری قسط کے طور پر جاری کی جائے گی۔