ماسٹر کارڈ کا مشرق وسطی ریجن کیلئے مستحکم لیڈرشپ ٹیم کا اعلان
کراچی(کامرس رپورٹر)ماسٹر کارڈ نے جی سی سی اور وسیع تر خطہ کیلئے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے وسیع تجربہ کے حامل جے۔کے۔ خلیل کی بطور کلسٹرجنرل منیجر تقرری کا اعلان کیا ہے، جو اپنے نئے کردار میں MENA ایسٹ کلسٹر میں ماسٹر کارڈ کے آپریشنز کی قیادت کرینگے۔اپنے نئے عہدے میں خلیل متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، پاکستان، اور عمان کے ذمہ دار ہوں گے،جو ماسٹر کارڈ کے MENA ایسٹ کلسٹر پر مشتمل ہے۔ خلیل کے پاس بینکنگ،حکمت عملی سے مشاورت اور ٹیکنالوجی کا 17سال سے زائد کا تجربہ ہے،وہ ملٹی نیشنل بینکوں،اعلیٰ درجہ کی مشاورتی فرموں اور ٹیک اسٹارٹ اپس میں متعدد عہدوں پر فائز رہے،ماسٹر کارڈ میں مشرق وسطیٰ کے علاقہ کی قیادت کیلئے بطور ماسٹر کارڈ ایڈوائزر شمولیت سے قبل وہ سعودی عرب،بحرین اور لیونٹ میں کنٹری منیجر کے طور پر کام کررہے تھے۔یہ تقرری ماسٹر کارڈ کے پہلے اعلان کے بعد قیادت کی تبدیلیوں کی ایک سیریز کا حصہ ہے،جس میں ماسٹر کارڈ کے EEMEA ریجن کی210مارکیٹوں میں سے 81کو شامل کرنے کیلئے توسیع کی گئی ہے،جہاں ماسٹر کارڈ عالمی سطح پر کام کرتا ہے۔اپنی تقرری کے حوالے سے خلیل کا کہنا ہے کہ ’’میں اپنے نئے کردار کے حوالے سے انتہائی پرجوش ہوں،خطہ کیلئے ماسٹر کارڈ کی خدمات بے مثال ہیں اور میں اس واراثت کو آگے بڑھانے اور کمیونٹیز کیلئے ایک جامع،ڈیجیٹل اور زیادہ مربوط مستقبل بنانے کیلئے سرکاری اور نجی شعبوں میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے غیر معمولی اور توسیع شدہ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔‘‘ماسٹر کارڈ MENA ریجن میں ڈیجیٹل تبدیلی اور ادائیگی کی ٹیکنالوجی کی جدت میں سب سے آگے رہا ہے۔ان تقرریوں سے ماسٹر کارڈ کے مالی شمولیت کو آگے بڑھانے،نقد سے آگے کی دنیا کی حمایت،اور کلیدی منڈیوں میں وسائل کی سرمایہ کاری کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔خلیل نے شکاگو یونیورسٹی (بوتھ) سے امتیازی نمبروں کے ساتھ ایم بی اے کیا ہوا ہے اور جی سی سی المنائی کلب چیپٹر کے صدر ہیں،انہوں نے بیروت کی سینٹ جوزف یونیورسٹی سے کمپیوٹر سسٹمز اینڈ نیٹ ورکس انجینئرنگ کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔