فوجی بجٹ میں اضافے کے باوجود امریکی عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، امریکی میڈیا
واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ کے فوجی بجٹ میں مسلسل اضافے کے باوجود امریکی عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ میں شائع ایک مضمون کے مطابق امریکہ کے لگ بھگ 80ممالک میں 700سے زیادہ فوجی اڈے ہیں۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اس وقت روس اور چین دونوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کی تیاری کررہا ہے۔مضمون میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر امریکہ طاقت کے زور پر دنیا کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے تو فوجی بجٹ کبھی بھی کافی نہیں ہوگا۔
فوجی بجٹ