چین کے یوننان میں بین الاقوامی سفری میلے کا انعقاد کا فیصلہ
بیجنگ(شِنہوا)چائنہ انٹرنیشنل ٹریول مارٹ 2022 (سی آئی ٹی ایم)کا انعقاد 22سے 24جولائی تک چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان کے دارالحکومت کنمنگ میں کیا جائیگا۔ منتظمین نے بیجنگ میں جمعرات کے روز منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آن لائن یا آف لائن ایونٹ میں 70 سے زائد ممالک اور خطوں کے نمائش کنندگان کی شرکت متوقع ہے۔ چین بھر سے ثقافت اور سیاحت سے وابستہ 200سے زائد مراکز اور کاروباری ادارے ایونٹ میں حصہ لیں گے۔70ہزار مربع میٹر پر محیط نمائشی علاقے میں تقریبا 2ہزار 500بوتھ بنائے جائینگے۔ اس میلے میں کھیلوں کی سیاحت ، بیرون ملک سیاحت اور سمارٹ ٹورازم سمیت دیگر موضوعات پر مبنی مختلف نمائشی زون قائم کیے جائینگے۔روایتی چینی ثقافت اور ثقافتی ورثے کیتحفظ میں ملک کی کوششوں کو اجاگر کرنے کیلئے پہلی بار میلے میں پیلس میوزیم اور نیشنل میوزیم آف چائنہ جیسے عجائب گھروں کیلئے ایک خصوصی زون بھی قائم کیا جائیگا۔1998 میں شروع کیا جانیوالا چائنہ انٹرنیشنل ٹریول مارٹ ایشیا پیسیفک خطے میں سب سے بڑے اور بااثر سیاحتی میلوں میں سے ایک بن گیا ہے۔
میلے کا انعقاد