دنیا میں سب سے مہنگا پٹرول ہانگ کانگ‘ کم ترین قیمت وینزویلا میں ہے
لندن ( نیٹ نیوز) دنیا میں سب سے مہنگا پٹرول ہانگ کانگ جبکہ کم ترین قیمت میں وینزویلا میں فراہم کیا جارہا ہے۔ ہانگ کانگ میں پٹرول کی فی لٹر قیمت 634 روپے ہے ۔ فن لینڈ 562.63 روپے لٹر‘ آئس لینڈ 557.45 ‘ ناروے 544.48 ‘ یونان 539.30 ‘ ڈنمارک 534.11 ‘ نیدرلینڈ 526.33 ‘ وسطی افریقین ریپبلک508.18‘ موناکو 503‘ سنگاپور 495.22 روپے فی لٹر ہے۔ امریکی پابندیوں کے شکار ملک وینزویلا میں پٹرول کی قیمت 4.67 روپے ہے۔لیبیا 6.48 روپے لٹر‘ ایران 11.41 ‘ شام 60.41 ‘الجیریا 66.63 ‘ کویت 72.34‘ انگولا 78.30 ‘نائجیریا 87.12 ‘ ترکمانستان 91.01 ‘ملائیشیا 98.53 روپے فی لٹر ہے۔ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی اوسط قیمت 308.54 روپے فی لٹر ہے۔
پٹرول