اٹک پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں کمربستہ،3ملزمان گرفتار
سنجوال کینٹ ( نامہ نگار )اٹک پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں کمربستہ،03ملزمان گرفتار ،منشیات اور اسلحہ ناجائز بھی برآمد، الگ الگ مقدمات درج تھانہ پنڈیگھیب کی سٹی پولیس چوکی ٹیم نے دوران چیکنگ منشیات فروش محمد مبشر ولد محمدعارف ساکن ڈاکخانہ خاص بھا ل سیداں تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک سے 540 گرام چرس بر آمد کر کےگرفتارکر لیا اسی طرح تھانہ پنڈیگھیب ہی کی پولیس چوکی ملہوالی کے اے ایس آئی حبیب الرحمن نے ایک مشکو ک شخص نوراحمد ولد غلام ربانی سکنہ ہجڑی تحصیل پنڈیگھیب ضلع اٹک سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیا ۔
دوسری جانب تھانہ بسال پولیس کےسب انسپکٹرجان محمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شخص نعمان علی خان ولد محمد افضل ساکن محلہ دوسال ڈاکخانہ خاص کھنڈہ تحصیل جنڈ ضلع اٹک سے پسٹل 30 معہ ایمونیشن برآمدکر لیا۔ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔