حضرو شہر میں سوئی گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ ظلم ہے، ملک رفیق آرائیں
حضرو (نمائندہ نوائے وقت )انجمن تاجران مینا بازار حضرو کے صدر ملک رفیق آرائیں نے کہا ہے کہ حضرو شہر میں سوئی گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ ظلم کے مترادف ہے رات9بجے سے صبح تک گیس کی بندش عوام سے کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا متعدد بار آواز بلند کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی گرمیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے اگر لوڈ شیڈنگ کا یہی حال رہا ہے تو انجمن تاجران پر امن اور بھرپور احتجاج کریگی اس حوالے سے میٹنگ بھی منعقد ہو گئیان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ملک رفیق آرائیں نے کہا کہ موجودہ منتخب نمائندے بھی اس حوالے سے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
اور عوام کو محکمہ سوئی گیس کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ گیس کی بندش مسلسل جاری ہے سوئی گیس کی بندش سے گھروں میں خواتین کو کھانے پکانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے صبح کے اوقات میں بھی گیس نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین اور ڈیوٹی پر جانے والے افراد بغیر ناشتہ کیے ڈیوٹیوں پرجانے لگے ہیںانہوںنے کہا کہ انجمن تاجران حضرو کی اس حوالے سے میٹنگ ہو گئی ہے جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر گیس کی لوڈ شیڈنگ بند نہ کی گئی تو اس حوالے سے بھرپور احتجاج کرکے جی ٹی روڈ اور موٹروے کو بند کر دینگے محکمہ سوئی گیس اور عوامی نمائندے ہوش کا ناخن لیں اور حضرو میں سوئی گیس بندش پر فوری نوٹس لے کر اس اہم مسئلہ کو حل کریں۔