سرائے مغل میں تجاوزات کی بھرمار‘ عوام پریشان‘ انتظامیہ خاموش
سرائے مغل ( نامہ نگار ) سرائے مغل کی سڑکوں پر تجاوزات کی بھرمار ۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے علاقے میں واقع ککھاں والی سڑک ،ہلہ روڈ ‘ ہنجرائے روڈ اور دیگر درجنوں سڑکیں آج کل تجاوزات کی زد میں ہیں۔یہ سڑکیں سرکاری کاغذات میں ڈیڑھ ڈیڑھ سو فٹ چوری ہیں مگر لوگوں نے اور قبضہ گروپوں نے ان پر قبضہ کر لیا ہے اور سرکاری زمین پر قبضے کر کے دکانیں ، پلازے اور مکان تعمیر کر رکھے ہیں اور عوام کا ان سڑکوں پر سے گزرنا محال بنا رکھا ہے۔ یہ سب کچھ مقامی انتظامیہ کی آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے مگر بے حس انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ کسان بورڈ سرائے مغل کے رہنما چوہدری رحمت اللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات ختم کرکے قبضہ گروپوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔