پیر نادر شاہ کا 3 روزہ عرس29جون سے شروع ہو گا
صفدرآباد (نامہ نگار) پیر نادر شاہ کا 81 واں سالانہ 3 روزہ عرس 29 جون بروز بدھ سے نواحی گائوں شیرو کے میں شروع ہو گا ۔عرس مبارک کی میزبانی سردار محمد عباس ڈوگر کریں گے ۔ عرس کے پہلے روز چادر پوشی اور زائرین میں لنگر تقسیم ہو گا ۔ عرس کے دوسرے روز محفل سماع علی حسن اینڈ علی حسین قوال آف فیصل آباد قوالی پیش کریں گے۔ عرس کے تیسرے روز بروز جمعہ انٹر نیشنل طمانچے دار کبڈی میچ ہو گا جس میں کبڈی کے انٹرنیشنل پلیر حصہ لیں گے ۔کبڈی میچ کی ونر ٹیم کو 30ہزار روپے جبکہ سیکنڈ ٹیم کو 20ہزار روپے انعام دیا جائے گا ۔