حکومتی نااہلی سے مہنگائی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا:چودھری توصیف
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار پی پی 140 چودھری توصیف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی اور بیروزگاری میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیاہے اپنے آپ کو تجربہ کار کہنے والوں نے قوم کی چیخیںنکلوادی ہیں یہ تمام سیاسی جماعتیں کل تک ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرتی نہیں تھکتی تھیں اور آج وہ ایک دوسرے کے قصیدے پڑھتے نہیںتھکتے ان تمام سیاسی شعبدہ بازوں کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ۔