پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے: عارف خان سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے ن لیگ کی قیادت ملکی سلامتی و ترقی کی خاطر اقدامات اٹھانے کی روشن تاریخ رکھتی ہے ماضی کے تمام ادوار اقتدار کی طرح حالیہ دور حکومت میں بھی ن لیگ حکومتی اتحادی جماعتوں کے ہمراہ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی یہ جدوجہد رنگ لارہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔