قیدیوں کی ذہنی و جسمانی اصلاح کیلئے اقدامات کئے جائے رہے ہیں :جہانگیر ڈوگر
شیخوپورہ (نمائند نوائے وقت ) قیدیوں کی ذہنی و جسمانی اصلاح کیلئے جیل میں بہترین اقدامات کئے جائے رہے ہیں تاکہ یہ معاشرے کے کار آمد شہری بن سکیں اور دوبارہ جرم کا ارتکاب نہ کریں ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے سپریٹینڈنٹ جیل محمد جہانگیر ڈوگر نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا،انہوں نے کہا کہ موسم بر سات کومد نظر رکھتے ہو ئے ڈینگی سپر ے روزانہ کی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے تاکہ جیل کے اندر کسی بھی قسم کی وبائی بیماری پیدا نہ ہو سکے جبکہ قیدیوں کی تربیت کیلئے بہترین اندازمیں ان کی شخصیت کو نکھارنے کیلئے جیل میں والی بال، کیرم بورڈ، بیڈمنٹن، لڈو سمیت دیگر گیموں کی مدد سے انکی ذہنی و جسمانی اصلاح کی جا رہی ہے۔ قیدیوں کی بہترین صحت کیلئے جیل میں میڈیکل کیمپ لگائے جارہے ہیں۔